سپین: کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مانیٹرنگ ڈیسک

میڈرڈ، سپین میں مارچ سے شروع ہونے والے وبائی مرض کے متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران 23ہزار 4سو 80 کیسز ریکارڈ سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب 139 اموات کے بعد مجموعی طور پر اموات کی تعداد 32ہزار 2سو25 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار 99 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جن میں اراگون 318، استوریہ93، بائیلیرک 21، کانتابریا 13، کاستیالامنچا 13، کاستیالیون 121، کاتالونیا 121، سیوتا6، ویلنسیا98، ایکسٹریمادورا 102، میڈرڈ 207، ملییا12، مرسیا22، ناوارا 302، باسکی کنٹری 266 لاریجہ 53، گلیشیا260 متاثرین سامنے آئے ہیں۔

سپین میں 10 ہزار3 سو 72 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 1580افراد آئی سی یو میں داخل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 891 افراد ہسپتالوں میں داخل جبکہ390 افراد خارج ہوئے۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے زیر استعمال بیڈز کی شرح 9.36 فیصد جبکہ آئی سی یو 18.32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعدد علاقوں میں سپین کی علاقائی حکومتوں کی جانب سے جزوی لاک ڈاون بھی لگائے گئے ہیں جبکہ میڈرڈ میں صوبائی حکومت کے ناکافی انتظامات کے باعث مرکزی حکومت کی جانب سے متعدد پابندیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ اس وقت میڈرڈ کا علاقہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شمار کیا جارہایے۔

Comments are closed.