ہسپانوی وزارت صحت نے گذشتہ منگل 5 جنوری کو 10 ہزار 8 سو 77 کیسز جبکہ آج جمعرات کو 42 ہزار 3سو60 نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں۔ وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے اسپین میں کوویڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 4 سو 98 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
گزشتہ 14 دنوں کے دوران وائرس کے پھیلاو میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔جو ایک لاکھ باشندوں میں 321 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔منگل کے روز یہ تعداد 296.29تھی۔گزشتہ دنوں کے دوران سپین میں کیسز کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہواہے۔کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 ہزار 6 سو 75 ہوگئی ہے۔
اس وقت سپین میں آئی سی یو میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2307 افراد داخل ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1651 افراد داخل اور 804 افراد کو ڈسچارج کیاگیا۔ سپین بھر میں صوبائی حکومتوں نے پابندیوں کو مزید سخت کردیاہے۔
Comments are closed.