سپین سمیت متعدد یورپی ممالک نے چینی مسافروں کیلیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

سپین سمیت متعدد یورپی ممالک نے چین سے آنے والے مسافروں کے لئے عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ کورونا ویکسین یا منفی پی سی آر رپورٹ کو لازمی قراردے دیاہے۔ سپین نے یہ پابندی صرف چین سے آنے والی پروازوں کے لئے لاگو کی ہے۔نئے اقدامات کا اطلاق 3 جنوری سے ہوگا۔ مسافروں کا درجہ حررات بھی چیک کیاجائے گا۔

یورپ میں اٹلی پہلا ملک تھاجس نے کوروناپابندیاں عائد کیں تاہم ابھی فرانس، برطانیہ،سپین نے بھی اقدامات کو لاگو کردیاہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور کینیڈا آنے والے تمام چینی مسافروں کے لیے کورونا کے منفی ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ تازہ پابندیوں کا اقدام ایسے وقت پر اٹھایا گیا جب چین کے اپستالوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد غیرمعمولی ہوگئی ہے۔

عالمی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے گزشتہ ماہ سخت لاک ڈاؤن اور بڑے پیمانے پر “زیرو-کورونا” پالیسی کو ختم کرنے کے بعد ممکنہ طور پر کورونا کا سبب بننے والا وائرس ایک دن میں لاکھوں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ قومی صحت کمیشن نے انفیکشن اور اموات کے روزانہ اعداد و شمار کی اشاعت بھی روک دی ہے۔

Comments are closed.