جرمن خبر رساں ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق ہسپانوی پولیس نے یوروپول کے ساتھ مل کر ایک بڑے مشترکہ آپریشن میں پاکستانی تارکین وطن کو یورپی یونین میں لانے والے اسمگلروں کا ایک بڑا گروہ پکڑ لیاہے۔ اس گروہ نے مبینہ طور پر سینکڑوں پاکستانیوں کو یورپی یونین میں پہنچایا۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے جمعرات چار نومبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق پولیس نے بتایا کہ انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والےا س گروہ کے ارکان جان کے لیے خطرہ بن جانے والے حالات میں پاکستانی شہریوں کو یورپی یونین کے حدود کے اندر تک پہنچاتے تھے۔
سپین کی نیشنل پولیس کی جانب سے اسمگلروں کے طریقہ کار کے حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے نیشنل پولیس کے مطابق یورپ 15 افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔ یوروپول کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسمگلروں کا یہ گروہ یورپی یونین سے باہر یورپ کی بوسنیا جیسی ریاستوں سے پاکستانی تارکین وطن کو اٹلی اور اسپین پہنچانے کا کام کرتا تھا۔
یوروپول نے اپنے بیان میں مزید کہاہے کہ یہ اسمگلر یونین میں داخلے کے خواہش مند پاکستانی تارکین وطن کو انتہائی پرخطر حالات میں گاڑیوں، ویگنوں اور ٹرکوں میں سوار کرا کے یورپی یونین کے اٹلی اور اسپین جیسے ممالک میں لاتے تھے۔ ”ان تارکین وطن کو اکثر کئی کئی دنوں تک کھانے ہینے کی بہت ہی کم یا سرے سے کوئی اشیاء دستیاب ہی نہیں ہوتی تھیں۔
Comments are closed.