سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے مصری ہسپتالوں کے لئے امداد کا اعلان کیاہے وہ آجکل اسرائیل اور فلسطین،مصر کے دورے پر ہیں۔ مصری ہسپتالوں کو یہ امداد یورپی یونین سول پروٹیکشن ایجنسی کے ذریعے مہیا کی جائے گی۔ مصر حکومت کی جانب سے اس امداد کی باقاعدہ درخواست کی گئی تھی۔امداد کا اعلان انھوں نے مصری صدر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
پیدرو سانچز نے مصر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سرایا۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی والا معاہدہ برقرار رہنا چاہیے۔ امدادی سامان کی غزہ کو فراہمی مسلسل بنیادوں پر جاری رہنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے دورے کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتےہیں کہ اس تباہی کو روکا جانا چاہیے۔ 20 لاکھ افراد جنگ کےدوران پھنسے ہوئےہیں
انھوں نے کہا کہ 2 ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ امن کے لئے کوششوں کو تیز کرناہوگا، دہائیوں سے جاری تنازع ختم کرنا آسان نہیں بین الاقوامی برادری کو تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔بین الاقوامی امن کانفرنس کی توثیق یورہی یونین نے کردی یے۔ اس حوالے تجاویز زیر غور ہیں۔
Comments are closed.