سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مخصوص نشستوں پر منتخب 27 اراکین کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
پنجاب اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی، خیبر پختونخوا اور سندھ اسمبلی میں بھی خصوصی نشستوں پر منتخب اراکین کی رکنیت کا فیصلہ ہونا ہے۔
سپریم کورٹ نے پیر کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے معطل ہونے والے اراکین میں مسلم لیگ (ن) کے 23، پاکستان پیپلز پارٹی کے دو، مسلم لیگ (ق) اور استحکامِ پاکستان پارٹی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔
اسی طرح قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں خصوصی نشستوں پر کامیاب اراکین کی رکنیت کا فیصلہ ہو گا۔
Comments are closed.