کوئٹہ: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں انہوں نے بلوچستان میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت، سیکیورٹی صورتحال، تعلیمی ترقی، اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
نشست کے دوران کور کمانڈر نے طلبہ و طالبات کو بلوچستان کی اہمیت، چیلنجز اور مواقع سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں اور علم، اتحاد اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بنائیں۔
طلباء نے کور کمانڈر سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے کور کمانڈر راحت نسیم احمد خان نے نہایت مدلل، مدلل اور مفصل جوابات دیے۔ ان کے جوابات میں بلوچستان کے مستقبل، نوجوانوں کے کردار، اور قومی یکجہتی پر خصوصی زور دیا گیا۔
طلباء نے نشست کو بامقصد، معلوماتی اور حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کور کمانڈر کے خیالات کو سراہا اور ان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ طلبہ نے اس طرح کے مزید پروگراموں کے انعقاد کی خواہش بھی ظاہر کی۔
یہ نشست نہ صرف طلبہ کے لیے آگاہی کا ذریعہ بنی بلکہ فوج اور نوجوان نسل کے درمیان باہمی اعتماد اور رابطے کو بھی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments are closed.