ملکی دفاعی صلاحیت میں ایک اور سنگ میل عبور،،،، پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کر لیا، یہ بیلسٹک میزائل 900 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیاہے، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، میزائل تجربے کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور اسٹریٹجک اداروں کے سائنس دان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ون اے میزائل 900 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے اور ٹیسٹ کا مقصد جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سمیت ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی سپیرامیٹرز کی جانچ تھی۔ کامیاب تجربے پرصدرمملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اورتینوں سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے۔
Comments are closed.