چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ، قیمت 100 روپے سے متجاوز

ملک کے 16 بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک سو روپے یا اس سے تجاوز کر گئی، ایک ہفتے میں چینی دس روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی،کراچی اور اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

 ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران چینی دس روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی،کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت سب سے زیادہ ایک سو دس روپے تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں اسلام آباد میں چینی دس روپے،کراچی،لاہور،بہاولپور پانچ روپے، سرگودھا،سکھر، بنوں چار روپے لاڑکانہ اور خضدار میں چینی تین روپے  فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں چینی دو روپے تک فی کلو مہنگی ہوئی،  لاہور، راولپنڈی، بہاولپور میں چینی کی قیمت ایک سو پانچ روپے، بنوں ایک سو دو روپے تک ہوگئی ہے، گوجرانوالہ سیالکوٹ، فیصل آباد،سرگودھا ملتان،حیدر آباد،سکھر پشاور کوئٹہ اور خضدار میں چینی ایک سو روپے تک ہے لاڑکانہ میں چینی کی قیمت اٹھانوے روپے فی کلو تک ہے۔

Comments are closed.