وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایئر مارشل مجاہد انور خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے چار ناموں پر مشتمل سمری بھجوا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری میں وزارت دفاع نے نئے ایئرچیف کیلئے پاک فضائیہ کے 4 سینئرترین افسران کے نام تجویز کیے ہیں، نئے ایئر چیف کے لئے ایئرمارشل نعمان علی، ایئرمارشل ظہیر احمد بابر، ایئرمارشل جواد سعید، ایئرمارشل حسیب پراچہ کے ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی ہے۔
پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں، پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی اٹھارہ مارچ کو ہو گی، جس میں سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کمان نئے سربراہ کو سونپیں گے۔
Comments are closed.