پاکستانی نژاد تفہین شریف برطانیہ کی پہلی ایشیئن مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب

پاکستانی نژاد برطانوی شہری تفہین شریف برطانیہ کے علاقے ٹیمسائیڈ کی پہلی ایشیئن مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی تفہین شریف برطانیہ کے شہر ٹیمسائیڈ کی ڈپٹی میئر منتخب ہوگئی ہیں۔ تفہین شریف 2012 میں سب سے کم عمر نوجوان کونسلر بننے کا بھی اعزاز رکھتی ہیں

زمانہ طالب علمی سے سیاست میں حصہ لینے والی تفہین شریف کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ ڈپٹی میئر منتخب ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ انسانی ہمدردی کا ہے اور اس کے لیے ایک سنجیدہ حل کی ضرورت ہے۔

نو منتخب ڈپٹی میئر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم سب کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا اور میں ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کروں گی۔

Comments are closed.