طارق بشیر چیمہ کی اجلاس میں لڑائی، چیئرمین کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا

امریکی سفیر نے کہا کہ وہ سویا بین کے  جہازوں کی کلئیرنس کے لئے آئے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہاکہ ایک مرتبہ جہاز کلئیر کر دیں اسکے بعد پابندی لگا دیں۔ ایک چیز جس پر امریکہ میں پابندی ہے اسے پاکستان کیسے امپورٹ کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ کمیٹی چئیرمین بھی سویا بین امپورٹر کے وکیل بنے ہوئے ہیں۔  طارق بشیر چیمہ کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک کے اجلاس میں ریمارکس

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک کے اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی سویا بین امپورٹرز کے نمائندوں اور چِیئرمین کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہوئی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ کمیٹی اجلاس ختم کر دوں گا۔ تلخ کلامی بڑھنے پر کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی تحفظ خوراک کا اجلاس ہوا جس میں جی ایم او سویا بین کی درآمد کا معاملہ زیر غور آیا۔ اجلاس میں سویا بین امپورٹرز کے نمائندوں اور وزیر فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ میں  شدید تلخ کلامی ہوئی، طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جی ایم او سویا بین پاکستان میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی طور پر درآمد کردہ جی ایم او سویا بین کے نو جہاز پکڑے گئے ہیں۔ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے یہ جہاز پکڑے گئے ہیں۔غلط کام میں کسی صورت حصہ دار نہیں بن سکتے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جی ایم او سویا بین کینسر پھیلانے کا سبب بن رہی ہے امپورٹ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اگر جی ایم او سویا بین 2015سے پاکستان آ رہی تھی تو یہ غیر قانونی تھی۔ قانون صرف غیر جی ایم او سویا بین امپورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جی ایم او سویا بین کے معاملے پر امریکی سفیر بھی مجھے ملنے آئے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ امریکی سفیر نے کہا کہ وہ سویا بین کے  جہازوں کی کلئیرنس کے لئے آئے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہاکہ ایک مرتبہ جہاز کلئیر کر دیں اسکے بعد پابندی لگا دیں۔ ایک چیز جس پر امریکہ میں پابندی ہے اسے پاکستان کیسے امپورٹ کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ کمیٹی چئیرمین بھی سویا بین امپورٹر کے وکیل بنے ہوئے ہیں۔  طارق بشیر چیمہ کے ریمارکس پر چئیرمین کمیٹی اور وزیر کے درمیان بھی تلخ کلامی  ہوئی، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ کمیٹی اجلاس ختم کر دوں گا۔ میں کسی کا وکیل نہیں، پولٹری کی صنعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔ میرے اپنے بارہ میں سے دس پولٹری فارم بن ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے سویا بین امپورٹرکے نمائندے کو کمیٹی اجلاس سے نکالے کا مطالبہ کر دیا سویا بین امپورٹرز  کے نمائندے نے وفاقی وزیر کو کہا کہ آپ کمیٹی سے نکل جائیں،تلخ کلامی بڑھنے پر کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

Comments are closed.