حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم  ٹیکس ریلیف ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تنخواہ دار طبقے کے لیے بری خبر، حکومت نے بجٹ میں دیا گیا ٹیکس ریلیف واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔  ماہانہ  1 لاکھ آمدن کی بجائے اب 50 ہزار سے زائد پر اڑھائی فیصد سے 35 فیصد تک ٹیکس عائد ہوگا۔

بجٹ تجاویز کے مطابق 1 سے 2 لاکھ تنخواہ پر سالانہ 15 ہزار روپے فکس ٹیکس جبکہ 1 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر12.5 فیصد کی شرح سے ماہانہ ٹیکس عائد ہو گا۔ 2 سے 3 لاکھ تنخواہ پر 1 لاکھ 65 ہزار سالانہ فکس ٹیکس جبکہ 2 لاکھ سےاضافی رقم پر20 فیصد ماہانہ ٹیکس بھی عائد ہو گا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سے 5 لاکھ روپے ماہانہ پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے فکس ٹیکس اور 3 لاکھ روپے سے اوپر رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہو گا، 5 سے 10 لاکھ روپے تنخواہ پر 10 لاکھ روپے سالانہ اور 5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر32.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے گا، 10 لاکھ روپے سے زائد کی ماہانہ تنخواہ پر 29 لاکھ روپے سالانہ جبکہ 10 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

Comments are closed.