اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ایران نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ تنازع میں مداخلت سے باز رہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے ایران کی مقامی نیوز ایجنسی تسنیم کے حوالہ دے کر رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران امریکہ کو خبردار کرتا ہے کہ وہ معاملے سے دور رہے۔
ایران نے منگل کی شام اسرائیل پر 180 سے زائد میزائل فائر کیے تھے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے بیشتر میزائل فضا میں ہی مار گرائے ہیں تاہم کچھ میزائل زمین پر گرے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایران کے میزائل حملوں کی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جن کی آزاد ذرائع سے تصدیق کیا جانا مشکل ہے۔
Comments are closed.