تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے شوکاز جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کر لی
نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا، ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیئے جائیں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی، کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ 3 روز میں جواب دیں، آپ نے جواب نہ دیا یا مطمئن نہ کر سکے تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments are closed.