تحریک انصاف نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بننے والا کمیشن مسترد کر دیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، صرف حاضر سروس ججز کا کمیشن بنایا جائے، ہم ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن طرز پر کمیشن بنایا جائے، میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کو اس وقت کے چیف جسٹس ناصرالملک نے ہیڈ کیا تھا۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی اس کمیشن کے لیے انتہائی مس فٹ ہیں، ان کی تعیناتی چیلنج کی جائے گی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مشاورت کے بعد تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج اور آئندہ کا لائحہ عمل دے گی۔
Comments are closed.