سپین کے جزیرے تینریفے میں آگ لگنے کے باعث 4 ہزار سے زائد افراد کو علاقے سے نکال لیاگیاہے.جبکہ دھوئیں اور راکھ کےباعث 4000 افراد کو گھروں کے سبفر رہنے کا کہا گیایے۔ جنگل میں لگنے والی آگے 10 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ تباہ کردیاہے فائر فائٹرزہسپانوی مسلح افواج کے دستوں کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
جزیرے کے شمال میں جنگل اور پہاڑی علاقے میں آگ کا آغاز بدھ کے روز ہوا۔کینری جزائر کے صدر کے مطابق فائر فائٹرز نے آگ بجھانے اور پھیلاو کے لئے کام کیاجارہایے آگ سے کم از کم 8 میونسپلیٹیز متاثر ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سپین میں مزید گرمی کی توقع ہے۔گرمی کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں حکام نے دھوئیں کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے یا ماسک کے استعمال کا کہاہے
Comments are closed.