اٹلی کے شہر میلان میں کار اور وین میں تصادم، 4 پاکستانی جاں بحق

روم. اٹلی کے شہر ٹورینو میں خوفناک ٹریفک حادثےمیں 4 پاکستانی نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیاہے۔حادثہ اے فور موٹر وے پر پیش آیا جہاں وین اور کارسے ٹکرا گئی۔

تمام پاکستانی نوجوان ایک ہی گاڑی میں سوار ہو کر مقامی فیکٹری میں کام کرنے جا رہے تھے۔ جاں بحق پاکستانیوں کی عمریں 31 سے 45 سال کے درمیان تھیں۔حادثے کے بعد پانچ ایمبولینسیں اور دو ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ہلاک شدگان کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔

 المناک حادثے کی خبر سن کر اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی صدمے اور غم میں مبتلا ہے۔

Comments are closed.