انتظامیہ نے مینار پاکستان جلسہ گاہ کی جگہ پر پانی چھوڑ دیا

لاہور : ضلعی انتظامیہ نے مینار پاکستان میں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسہ گاہ کی جگہ پر پانی چھوڑ دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود انتظامیہ کا جلسہ گاہ میں پانی چھوڑنا قابل مذمت ہے۔
اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے ہتھکنڈے موجودہ نام نہاد حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Comments are closed.