عمران خان کی سیاست کا مقصد فقط اقتدار کا حصول ہے،شہباز شریف

عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے۔ عمران خان اقتدار چاہتے ہیں چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار چاہتے ہیں چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے۔ عمران خان کی سیاست کا مقصد فقط اقتدار کا حصول ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےاپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے۔ عمران خان کی سیاست کا مقصد فقط اقتدار کا حصول ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار چاہتے ہیں چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حیران ہوں چور دروازے سے وزیر اعظم کی کرسی پر براجمان شخص اپنی حکومت کو پارلیمانی جمہوریت قرار دے رہا ہے۔ شہباز شریف صاحب آپ نے ملک ایسا نظام تشکیل دیا ہے کہ لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ہی ختم ہو گیا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں،صحافیوں کے ساتھ جو مظالم ان سات ماہ میں ہوئے ہیں ان کا حساب ہوگا۔

Comments are closed.