ڈیم فنڈ کی رقم بڑھ کر 17 ارب روپے تک پہنچ گئی، ثاقب نثار

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیم فنڈز کی رقم کی بینچ نے سرمایہ کاری کی جو بڑھ کر17 ارب روپے ہو گیا ہے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوال کرنا ہر اس شخص کا حق ہے جس نے فنڈ میں 10 روپے بھی جمع کرائے، یہ فنڈز محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈز کی رقم کی حفاظت کیلئے پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا تھا، ہم ڈیم کی تعمیر کرانا چاہتے تھے تاہم اس میں جو رکاوٹیں آئیں اس کا ذکر نہیں کرنا چاہتے۔

Comments are closed.