آرمی چیف اورامریکی کمانڈرسینٹکام میں رابطہ،تعاون بڑھانے پربات
امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،امریکہ کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیر نوعیت تعلقات چاہتے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی کمانڈر سینٹکام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔باہمی دلچسپی۔علاقائی استحکام۔دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیرنوعیت تعلقات چاہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ امریکہ کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیر نوعیت تعلقات چاہتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق گفتگو کے دوران تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔اس موقع پر امریکی کمانڈر سینٹکام نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔امریکی کمانڈر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ امریکی کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.