عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے جس کیلئے تمام جماعتیں مل بیٹھ کر حل نکالیں، چودھری شجاعت حسین
سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں نہ بھولیں لیکن اس کو پینڈنگ ضرور کریں، چودھری شجاعت
اسلام آباد : سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اتنا بڑا کرائسس آیا کہ ملکی معیشت بری طریقے سے متاثر ہوئی۔
سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سارے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اس کی سیاسی وجوہات ہیں۔ سیاسی وجوہات ضرور ہوں گی لیکن غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے جس کیلئے تمام جماعتیں مل بیٹھ کر حل نکالیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں نہ بھولیں لیکن اس کو پینڈنگ ضرور کریں، چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ تمام اختیار رکھنے والے لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کے حل کیلئے سوچ بچار اور عملی طور پر حل کرنے پر غور کریں، چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے تاکہ ملک کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں اور تعصب کا شکار نہ ہوں
Comments are closed.