اسلام آباد میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد

واقعہ تھانہ کھنہ کے علاقے میں پیش آیا۔ ڈائریکٹرسسٹم سیف سٹی این ٹی سی میں ملازم تھے۔ ڈیپوٹیشن پراسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ آئی جی اسلام باد پولیس کا تحقیقات کرنے کا حکم ۔

اسلام آباد میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔عبدالقدیر خان این ٹی سی ملازم تھے۔ ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔آئی جی نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کھنہ کے علاقے میں پیش آیا۔ ڈائریکٹرسسٹم سیف سٹی این ٹی سی میں ملازم تھے۔ ڈیپوٹیشن پراسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر واقع خود کشی کا لگ رہا ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوایا دیا گیا۔

Comments are closed.