ٹیکس نہ دینے والے پاکستانیوں پر بیرون ملک سفری پابندی لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ٹیکس نہ دینے والے شہریوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کر دیا ہے، نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے لوگ بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے البتہ حج و عمرہ اور تعلیمی سفر کیلئے چھوٹ ہوگی۔

فنانس بل کے ذریعے ٹیکس قوانین میں ترامیم تجویز کر دی گئی ہے۔

حکومت نے ضم شدہ اضلاع کیلئے انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس چھوٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی جبکہ سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بنیادی اشیا کی درآمد پر ڈیوٹیز میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

زیرو ریٹڈ شعبہ پر ٹیکس چھوٹ ختم، پھلوں اور خشک میوہ جات کی درآمد پر رعایت ختم، چینی مینوفیکچررز کیلئے فی کلو قیمت پر 15 روپے ایف ای ڈی لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تھرڈ شیڈول میں شامل اشیاء پر کم از کم فکس قیمت کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا گیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.