آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کیلئے الیکشن کمیشن نے سہولت مرکز بنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے خصوصی ’سہولت مرکز‘ قائم کیا ہے۔

’سہولت مرکز‘ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سیکریٹریٹ کے کمرہ نمبر 107 میں قائم کیا گیا ہے۔

انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کو کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے خط اور اصلی بیان حلفی جمع کرانا ہو گا جس کے بعد وہ اس سیاسی جماعت کا حصہ شمار ہوں گے۔

الیکشن کمیشن سے انتخابات میں آزاد امیدواروں کی کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آزاد امیدواروں کے پاس سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے تین دن کا وقت ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ہونے والے عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد کامیاب ہوئی ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.