ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔
جن تین حلقوں میں انتخابات روکے گئے ہیں، ان میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 8 باجوڑ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔ اس سلسلے میں تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
Comments are closed.