اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا، کراچی اور اسلام اباد کے قومی اسمبلی کے 38 نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے چوبیس حلقوں کے انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں جبکہ کراچی کے بارہ اور اسلام آباد کے تین حلقوں کے انتخابات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ انتخابات پشاور ہائیکورٹ ، سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ملتوی کئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے تینوں ہائی کورٹس میں انتخابی شیڈول کو ملتوی کرنے کی استدعا کر رکھی تھی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں میں سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفیٰ کی منظوری کو چیلنج کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے این اے 265 کوئٹہ اور بلوچستان کی ایک مخصوص نشست پر بھی الیکشن ملتوی کیا ہے۔
Comments are closed.