حکومت نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی ہے۔ حج پالیسی 2023 کیلئے 9 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابط کمیٹی کا اجلاس  ہوا ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں حج پالیسی 2023 کی منظوری دی گئی۔ حج پالیسی 2023 کیلئے 9 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے ،حج پیکج 2023 کے تحت شمال ریجن کیلئے 11 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ ہونگے،جنوبی ریجن کے حج پر فی حاجی 11 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ ہونگے۔

اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ساتویں خانہ مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ قومی غربت گریجویشن پروگرام کیلئے 3 ارب 24 کروڑ روپے منظور کی گئی ہے۔ سال 2023 میں یوریا کی کھپت کی سمری مؤخر کردی گئی جبکہ سولر پینل مینوفیکچرنگ کی پالیسی پر غور بھی مؤخر کیا گیا ہے۔

Comments are closed.