آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کا دورہ کرے گا

نویں اقتصادی جائزے کیلئے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف مذاکرات کیلئے شیڈول تیار ہیں۔ ایف بی آر، نیپرا، اوگرا کی رپورٹس آئی ایم ایف کو پیش کی جائیں گی، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کو سیلاب کے بعد حقیقی معاشی صورت حال سے آگاہ کرے گی، وزارت خزانہ

اسلام آباد : آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کا دورہ کرے گا، وزارت خزانہ میں آئی ایم ایف سے مذکرات کیلئے تیاریوں کو ختمی شکل دے دی گئی۔ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کو سیلاب کے بعد حقیقی معاشی صورت حال سے آگاہ کرے گی۔ آئی ایم ایف سے ڈیٹا کا تبادلہ اور دیگر معاشی اہداف کے حصول کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سیکریٹری خزانہ یعقوب شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پیش پیش ہوں گے۔ وزیراعظم کے معاونین طارق باجوہ اور طارق پاشا بھی مذکرات میں معاونت کریں گے۔ حکومت پاکستان معاشی نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد پر بریفننگ دے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نویں اقتصادی جائزے کیلئے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف مذاکرات کیلئے شیڈول تیار ہیں۔ ایف بی آر، نیپرا، اوگرا کی رپورٹس آئی ایم ایف کو پیش کی جائیں گی، نیپرا رپورٹ میں ٹیرف میں اضافہ،گردشی قرضہ میں کمی کا پلان آئی ایم ایف کو دیا جائے گا،ایف بی آر رواں مالی سال ریونیو محصولات اور شارٹ فال پورا کرنے کا پلان دے گا۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اوگرا رپورٹ میں گیس ٹیرف میں اضافہ، گردشی قرضہ میں کمی کا پلان وفد کا دیا جائے گا،وزارت خزانہ حکام اہداف پر عمل درآمد کی رپورٹ آئی ایم ایف حکام کو پیش کریں گے، نجکاری کمیشن حکام کی جانب سے بھی آئی ایم ایف مشن کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Comments are closed.