اسرائیلی فوج نے مغربی کنارےمیں امریکی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں قائم یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والی ایک امریکی خاتون کو ہلاک کر دیا۔

ٓامریکی حکومت نے سیاٹل کی 26 سالہ آیسنور ایزگی ایگی کی موت کی تصدیق کی ہے جو واشنگٹن یونیورسٹی سے حال ہی میں گریجویٹ ہوئی تھیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ آیا انہیں اسرائیلی فوجیوں نے گولی ماری تھی۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک امریکی شہری کی ہلاکت سے “بہت پریشان” ہے اور اسرائیل سے اس واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ایگی ایک ترک شہری بھی تھیں، ترک وزارت خارجہ کے ترجمان اونکو کیسیلی نے کہا کہ ملک”اس بات کو یقینی بنانے کےلیے ہر ممکن کوشش کرے گا کہ ہماری شہری کو قتل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔”

اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ ان رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے کہ فوجیوں نے احتجاج کے علاقے میں”پرتشدد سرگرمیوں پر ابھارنے والے ایک شخص پر ” فائرنگ کرتے ہوئے ایک غیر ملکی شہری کو ہلاک کر دیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.