لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا

تحریک انصاف کی جانب سے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں جنہیں لاہور ہائی کورٹ نے مںظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ان کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ شہری کی اپیل پر  لارجر بینچ نے چار ایک کی اکثریت سے سنایا۔

اگر یہ حکم اسی طرح سے ہے تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے اور ساتھ ہی ان کی پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہوجائے گی تاہم یہ کچھ دیر بعد عدالت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آئے گا معاملے کی وضاحت ہوجائے گی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے،حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہوگا، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے

Comments are closed.