رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان 2 مارچ کو ہو گی

پشاور: رمضان المبارک 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین، محکمہ موسمیات، اسپارکو اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک بھر میں مطلع ابر آلود رہا، اور کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان المبارک 1446 ہجری 2 مارچ 2025 بروز اتوار ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کی رویتِ ہلال کے فیصلے کا اعلان ہمیشہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے، جس میں محکمہ موسمیات، اسپارکو، اور دیگر ماہرین کی رائے بھی شامل ہوتی ہے۔

Comments are closed.