اسلام آباد : قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی کا اجلاس21 جون کو قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس نے سلامتی کمیٹی کو مختص کرنے کی تحریک منظور کر لی ہے ۔ تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم اوز شریک ہوگی اور اراکین اسمبلی کو ملکی سلامتی سے متعلق اعتماد میں لیں گے
Comments are closed.