پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کمی جبکہ وزیراعظم کا قیمتوں میں کمی سے متعلق غلط بیان جاری

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.74 روپے جبکہ ڈیزل 3.84 پیسے کم کی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے شروع ہوگیا ہےجو پندرہ جون کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

جبکہ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایات دیں تھیں کہ پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

اُدھر وزیراعظم ہاؤس سے شہباز شریف سے منسوب کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت جاری کرنے کا انکشاف ہوا، جس پر وزیراعظم نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.