یوم آزادی پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی

وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6.7 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 13 اگست تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 260 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

Comments are closed.