وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثر گھروں کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

جاں بحق ہونے  والے  فردکے لواحقین  10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے پاکستان میں 300 سے زائد لوگ بارشوں سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جن کا گھر کچا ہویا پکا مکمل طور پر تباہ ہوا ہے تو انہیں 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ جن کے گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے انہیں 2 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حوصلہ بڑھایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، وزیراعظم نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ ، لسبیلہ اور جھل مگسی سمیت متاثرہ اضلاع کو دورہ کیا اورنقصانات کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

 

وزیر اعظم جھل مگسی میں متاثرین سے بھی ملے اور ان کی داد رسی کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نےکہا کہ بلوچستان میں بارشوں کا گزشتہ تیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث بہت تباہی ہوئی ہے ، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت مل کر بلوچستان کے عوام کے نقصان کا ازالہ کریں گے ۔جاں بحق ہونے  والے  فردکے لواحقین  10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں فوری میڈیکل کیمپ کے قیام، ادویات کی فراہمی ،مویشیوں کے علاج کے لیے ویٹرنری ڈاکٹرر بھیجنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ متاثرہ علا قوں میں امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں اور راشن کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔۔

Comments are closed.