اسحاق ڈارسمیت تین ملزمان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بند
ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد،نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔نیب کی جانب سے اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دسمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈارسمیت تین ملزمان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثون کا ریفرنس بند کرتے ہوئے نیب کو واپس بھیج دیا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار سمیت تین ملزمان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ نئی ایکٹ کے تحت ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔ عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس بھیجوا دیا ہے۔ ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد،نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔نیب کی جانب سے اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دسمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا ۔ریفرنس میں تفتیشی افسر سمیت 42 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کے تفتیشی افسر نادر عباس تھے
Comments are closed.