سینیٹ کمیٹی کی حکومت کوڈرائیور کے اہل خانہ کیخلاف مقدمات واپس لینے کی سفارش

چیئرمین ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس، شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اہل خانہ کے ہمراہ پیش، کمیٹی کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی سخت مذمت

اسلام آباد : چیئرمین ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ بچی کے ہمراہ پیش ہوئیں اور کمیٹی کو گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

کمیٹی نے حکومت کوڈرائیور کے اہل خانہ کیخلاف مقدمات واپس لینے کی سفارش کردی ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید کہتے ہیں، اگرتحریک طالبان کو ایمنسٹی دی جاسکتی ہے تو اس بچی کو کیوں نہیں۔

شہباز گل کے ڈرائیور کے سسر کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں ڈرائیورکی اہلیہ نے کمیٹی کو گرفتاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔آئی جی پولیس اکبر ناصر خان نے موقف اختیارکیا کہ سائرہ ظفر کے بھائیوں نے گرفتاری پر مزاحمت کی اور پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھاڑے ،معاملہ اس وقت عدالت میں ہے،اس لیے اس پر مزید بات نہیں ہوسکتی۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ پولیس کی جانب سے چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، اگرتحریک طالبان کو ایمنسٹی دی جاسکتی ہے تو اس بچی کو کیوں نہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈرائیو ر کے اہلیہ نے کہاکہ پورا یقین ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے استدعا کی کہ قائمہ کمیٹی اس معاملے پرہدایات جاری نہ کرے کیونکہ کیس زیر سماعت ہے، ہمیں وہیں جواب دینے دیں ۔قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر آئی جی کی استدعا مسترد کردی۔

Comments are closed.