طالبان وعدے پورے نہیں کر رہے،اتحادیوں سے ملکر ردعمل دیں گے، امریکہ

دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے،افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں:ترجمان محکمہ خارجہ کی پریس کانفرنس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے، جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں، افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں، افغانستان میں صورتحال کوقریب سے مانیٹرکر رہے ہیں، افغانستان میں این جی اوز خاص طور پر خواتین کو کام کی اجازت دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے، امریکہ اور اتحادی طالبان کے فیصلوں پر رد عمل دیں گے۔جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

Comments are closed.