امریکی حکومت نے جان ایف کینیڈی کے قتل کی دستاویزات جاری کردیں

حملہ آور سابق میرین اور کمیونسٹ کارکن تھا جو سوویت یونین میں رہ چکا تھا،ڈیلاس پولیس حملہ آور کو دو دن بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا:دستاویزات،اقدام سے امریکی تاریخ کے اس المناک واقعے کے بارے میں امریکی عوام کو درست تحقیقات کا علم ہو گا:جوبائیڈن

امریکی حکومت نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات جاری کر دیں۔دستاویزات امریکی نیشنل آرکائیوز نے صدر جو بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد جاری کیں۔صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 13ہزار سے زائد دستاویزات جاری کی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق صدرجان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963 کوگولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔حملہ آور سابق میرین اور کمیونسٹ کارکن تھا جو سوویت یونین میں رہ چکا تھا۔ڈیلاس پولیس حملہ آور کو دو دن بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ دستاویزات کا جاری کرنا شفافیت کے لئے میری حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اقدام سے امریکی تاریخ کے اس المناک واقعے کے بارے میں امریکی عوام کو درست تحقیقات کا علم ہو گا۔

Comments are closed.