امریکہ اردن کے اندر کارراوئی کرے گا :صدر جو بائیڈن

صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اردن کے اندر اس ڈرون حملے کے بعد جوابی کارراوئی کرے گا جس میں تین امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ برسر اقتدار ڈیموکریٹس اورحزب اختلاف کے ریپلکنز دونوں نے جوابی کاروائی پر زوردیا ہے۔
صدر نے اپنے پہلے ردعمل میں ہی گزشتہ رات ہونے والے اس حملے کا ذمہ دار ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں کو قرار دیا تھا۔
اسرائیل اور حماس کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران مشرق وسطی میں ملیشیا گروپوں نے گزشتہ کئی ماہ میں امریکی فورسز پر حملے کیے لیکن ایسا پہلی بار ہے کہ کسی حملے میں امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔

صدر جو بائیڈن نے ریاست ساوتھ کیرولائناکے ایک چرچ پہنچنے پر اس واقعہ پر قوم سے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات مشرق وسطی میں امریکہ لیے ایک مشکل گھڑی تھی۔” ہمھیں اس کا ہرصورت جواب دینا چاہیے۔”

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.