اسلام آباد : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مراسلے پر ہمیں جوڈیشل کمیشن بنانے پرکوئی اعتراض نہیں، ہم مکمل تعاون کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پہلی حکومت کےپاس بھی یہی آپشن تھاموجودہ حکومت کےپاس بھی کمیشن بنانےکااختیارہے۔ گزشتہ روزمیں نےکسی قسم کاسیاسی بیان نہیں دیا،میں نےترجمان پاک فوج کی حیثیت سےبیان دیا،میں سروسزچیفس کاترجمان ہوں،کمیٹی اجلاس میں واضح کردیاگیاتھاکہ سازش کےکوئی ثبوت نہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اجلاس میں رائےنہیں تھی،انٹیلی جنس بیسڈرپورٹ تھی،سازش کالفظ کمیٹی کےاعلامیےمیں بھی شامل نہیں۔
Comments are closed.