پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم شروع، 4کروڑ کے قریب بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف

 ملک بھر میں رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کوپولیوقطرے پلائے جائیں گے۔

ملک بھر میں تیس نومبر سے چار دسمبر تک جاری رہنے والے انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 85 ہزارپولیو ورکرز حصہ لے رہے ، اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے مجموعی طور پر 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے ویکسین پلائی جائے گی۔

انسداد پولیو پروگرام کے کوآرڈی کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ92 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائیگی، سندھ کے 29 اضلاع میں 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جن میں سے 20 لاکھ بچے کراچی میں مقیم ہیں۔

رواں برس ملک میں 81 پولیو کیسزرپورٹ ہوئے جن میں بلوچستان میں 23،سندھ 22 ،خیبرپختونخوا 22 اور پنجاب میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیوسے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ کوششوں سے صحت مند اور پولیوسے پاک پاکستان کا ہدف حاصل کرسکتے ہیں، پولیو ورکرز کو کورونا کے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے مہم چلانے کا کہا گیا ہے۔

Comments are closed.