دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے حملہ کرایا،مقابلہ کرینگے، آصف علی زرداری

ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہرلائن عبور کر رہا ہے،اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی، سابق صدر کا بیان

سابق صدر آصف علی زرداری نے ملکی ایجنسیسز کے خلاف زہر افشانی پر شدید مذمت کی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہرلائن عبور کر رہا ہے۔اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت بھی ان پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔1947 سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے۔دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

Comments are closed.