مقبوضہ جموں کشمیر: مزید3 کشمیری شہید۔۔۔ دو روز میں شہداء کی تعداد 5 ہو گئی
سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی دہشت گرد فورسز معصوم کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، قابض فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید کردیئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے تینوں نوجوانوں کو ضلع پلوانہ کے علاقے ناگہ برن ترال میں نام نہاد فوجی محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا۔ قابض فوجیوں کے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کے نام معصوم شہریوں کو ہراساں کیا۔ جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل رکھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع پلوامہ کےعلاقے کھریو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا،اس طرح گزشتہ دو روز کے دوران صرف پلوامہ ضلع میں شہید کیے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔
Comments are closed.