وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان پرپابندی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، پنجاب حکومت نے پرتشدد مظاہروں، نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے کہ ناموس رسالت کے معاملے پر آئندہ ہفتے ممکنہ احتجاج روکنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ محمد سعد حسین رضوی کو 12 اپریل کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے شروع ہو گئے۔ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں مرکزی شاہراہیں بند کردی گئی تھیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں پولیس کے ساتھ تصادم کے ساتھ ساتھ مشتعل احتجاجی مظاہرین نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔
Comments are closed.