انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعتوں اورتنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا گیا۔
ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قائم ادارے نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں 79 ویں نمبر پرشامل کیا گیا ہے، جس کے بعد بعد ٹی ایل پی کو فنڈز دینے پر پابندی ہوگی۔
کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد ٹی ایل پی کو خیرات اور امداد دہشت گردوں کی مالی معاونت تصور ہوگی، دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کا تعین کیا جائے۔
Comments are closed.