کل رات 9 بجے سیلاب متاثرین کیلئے تیسرا ٹیلی تھون کروں گا، عمران خان

پورے پاکستان میں جو سیلاب سے متاثرین ہیں ان کیلئے پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں۔ ہم نے پہلے دو ٹیلی تھونز میں 10 ارب روپے اکھٹے کئے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سیلاب متاثرین کیلئے تیسرے ٹیلی تھون پر ویڈیو پیغام کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کی رات کو 9 بجے تیسرا ٹیلی تھون کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ پورے پاکستان میں جو سیلاب سے متاثرین ہیں ان کیلئے پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں۔ ہم نے پہلے دو ٹیلی تھونز میں 10 ارب روپے اکھٹے کئے۔

عمران خان نے تمام پاکستانیوں سے ٹیلی تھون میں متاثرین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

Comments are closed.