توشہ خانہ کیس : عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سزاکیخلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی ۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا تھا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.